ایپل2019 میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی خواہاں

ایپل2019 میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا خواہاں

فائل فوٹو


ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 2019 میں اپنی جدید گھڑیوں میں مزید کار آمد تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا اعلان  آئندہ ماہ ہونے والی ایپل کی بین الاقوامی کانفرنس میں کیا جائے گا۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق آئی فون کی تمام بنیادی اپلیکشن میں جدت لائی جائے گی۔ ایپل کی گھڑی میں اس قسم کی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے جو اسے ایپل فون سے الگ رکھ سکیں۔

سال2007 سے آغاز کے بعد کمپنی موبائل سوفٹ ویئر میں مسلسل تبدیلیاں کرتی آئی ہے اور اس کی مصنوعات بھی مارکیٹ کے حریفوں سے کافی بہتر ہیں۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2019 میں کمپنی وائرلیس 5 جی ٹیکنالوجی کیلئے نیا سسٹم متعارف کرانا چاہتی ہے جس سے ایپل ڈیوائسز کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

کمپنی اپنی ای میل اپیلیکشن کو بھی اپڈیٹ کرے گی جس کے بعد مخصوص مواد والی ای میلز کو روکنا ممکن ہوسکے گا اور فولڈر منیجمنٹ مزید آسان ہوجائے گی۔

ایپل اپنے سفاری براؤزر کیلئے ڈاؤن لوڈ منیجر میں نئی تبدیلیوں کا معائنہ کررہی ہے تاکہ صارفین کو کمپیوٹر کی طرح تمام ڈاؤن لوڈ ایک ہی جگہ مل سکیں۔

کمپنی اپنی اسمارٹ گھڑی او ایس6 میں بھی بڑی تبدیلیاں لانا چاہتی ہے۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھڑی میں ایپل کا ایپ اسٹور الگ سے شامل کیا جائے گا اور کوئی بھی اپلیکیشن انسٹال کرنے کیلئے آئی فون سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نئی تبدیلیوں کے بعد ایپل کی گھڑی میں کتابوں کیلئے بھی ایک اپلیکیشن رکھی جائے گی جس کی مدد سے لوگ کلائی کان سے لگاکر اپنی پسند کی کتابیں سن سکیں گے۔


متعلقہ خبریں