’سحری کا اختتام اذان فجر سے مشروط نہیں ہے‘

سحری کا اختتام آذان فجر سے مشروط نہیں ہے، شیخ المطلق

ریاض: سعودی عرب کی علما کمیٹی کے رکن  شیخ ڈاکٹرعبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ سحری کے انتہائی قریب وقت پہ کھانا پینا روک دینا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سحری کا اختتام اذان فجر سے مشروط نہیں ہے۔

سعودی عرب کے ایک ٹی وی پروگرام میں ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علما کمٹی کے رکن شیخ عبداللہ المطلق سے پوچھا گیا تھا کہ اگرکسی علاقے کی مسجد میں فجر کی اذان وقت مقررہ پرنہ دی جائے یا کسی وجہ سے مؤذن تاخیر سے اذان دے تو ایسی صورت میں کیا صورتحال ہوگی؟

سعودی عرب کے اخبار کے مطابق سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی علما کمیـٹی کے رکن شیخ المطلق نے کہا کہ روزہ رکھنے کے لیے لازمی نہیں کہ آ پ اذان کے الفاظ سن کر سحری بند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ام القریٰ کیلنڈر‘میں روزہ بند ہونے کے اوقات درج ہوتے ہیں، اس لئے ضروری نہیں کہ روزہ بند کرنے کے لیے اذان سنی جائے بلکہ کیلنڈر کے مطابق روزہ رکھیں۔


متعلقہ خبریں