قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی بنادی ہے، فواد چوہدری



وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے کر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔  کمیٹی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، کامسیٹس ، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی آئندہ پانچ سال کیلئے قمری کیلنڈر تیار کرے گی۔ رمضان، عید اور محرم کی تاریخوں کا ٹیکنالوجی کی مدد سے تعین کیا جاسکے گا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چاند کے تنازعے کو حل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔  فواد چوہدری نے اپنے پیغام کے ساتھ کمیٹی کے قیام کا نوٹفیکیشن بھی ٹیگ کیاہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈوائزر ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینئر ہونگے۔ کامسٹیس یونیورسٹی اسلام آباد(سی یو آئی) کے میٹ ڈیپارٹمنٹ  کے لیکچر ر وقار احمد محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم فیصل اورابو نسان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔  اسپارکو کے نمائندے غلام مرتضی  کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیاہے۔

یاد رہے  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان قیام پاکستان میں علما کے کردار کے حوالے سے آمنے سامنے آگئے تھے ۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے وزیر پہلے اپوزیشن کے لتے لیتے تھے انہوں نے شائد کسی عامل سے تعویز لے کر فواد چوہدری سے جان چھڑائی ہے اور اب ان کو نیا عنوان تلاش کرنے کا شوق ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وزیراراعظم عمران خان اپنے پرجوش وزرا کو تاریخ پاکستان کا مطالعہ کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیے:قیام پاکستان میں علما کا کردار:مفتی منیب کا فواد چوہدری کو جواب

قبل ازیں فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علما تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور جناح صاحب کو کافر آعظم کہتے تھے۔


متعلقہ خبریں