اسٹاک مارکیٹ 25 پوائنٹس اضافہ پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جُلا رجحان موجود رہا تاہم کاروبار کا اختتام 25 پوائنٹس اضافہ پر ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جلد ہی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ 517 پوائنٹس کی کمی پر بند

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 35 ہزار 605 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم ابتدائی ایک گھنٹے میں 180 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 785 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 54,578,960 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,481,822,654 بنتی ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھی اپنی ٹائمنگ تبدیل کر لی۔ ماہ مقدس میں اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز صبح 10 بجے ہوا کرے گا جبکہ مارکیٹ 2 بجے بند ہو جائے گی۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز سوا 9 بجے ہو گا اور اختتام دوپہر ایک بجے ہو گا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 517 پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 605 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کار انتہائی محتاط ہو گئے۔ ایک دن میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں