کے پی حکومت65 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام

کے پی حکومت65 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت رواں مالی سال کا 65 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام ہو گئی۔

خیبر پختونخوا کی سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے 181 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کیے گئے تھے تاہم خرچ صرف 65 ارب روپے ہی کیے گئے۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ غربت کے خاتمے اور تحقیق کے لیے نہ تو کوئی رقم مختص کی گئی تھی اور نہ ہی خرچ کی گئی۔

رواں مالی سال آبادی کنٹرول اور علاقائی ترقی کے لیے مختص رقم کا ایک روپیہ بھی خرچ نہ کیا جا سکا جبکہ محکمہ صحت اور تعلیم سمیت تمام 34 صوبائی محکمے متعدد اہم منصوبے شروع کرنے میں ناکام رہے۔

سرکاری دستاویزات میں خیبرپختونخوا کے گھوسٹ محکموں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی لاگت میں ہوشربا اضافے کا انکشاف

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہے جبکہ وفاق میں بھی پی ٹی آئی ہی موجود ہے اس کے باوجود مختص کیے گئے فنڈز کا استعمال نہیں کیا گیا جس سے صوبے کی ترقی میں صوبائی حکومت کی دلچسپی کا پتہ چلتا ہے۔

سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور ناردرن بائی پاس کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 3 ارب روپے تھا جو بڑھ کر 9 ارب روپے پر پہنچ چکا ہے۔


متعلقہ خبریں