اداکارہ ثنا ایک نئے  شوق  کی تکمیل کے لیے کوشاں



اداکارہ ثنا فخر ایک نئے شوق کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں اوراپنے نئے  شوق کی وجہ  سے لوگوں کے دلوں میں جگہ کررہی ہیں ۔اداکارہ ثنا کا نیا شوق ہیوی بائیک کی ڈرائیونگ ہے۔ وہ کراچی کی سڑکوں پر ہیوی بائیک دوڑاتی دکھائی دیتی ہیں ۔

ثنا فخر نے پہلے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو کامیابی کی بلندیاں چھو لیں  اورجب ڈرامہ انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے تو شائقین کے دل موہ لیے ۔ ثنا فخر اب ایک نئے  شوق  کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں جو مشکل بھی ہے اور خطرناک بھی لیکن ثنا کو اس میں مہارت حا صل ہے ۔

ثنا کا کہنا ہے میں چاہتی لڑکیوں کو ایسا ماحول ملے جہاں وہ بھی بائیک چلانا سیکھ سکیں اور اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کو کم کرسکیں ۔

ہم نیوز سے گفتگو میں ثنا فخر نے کہا کہ جب میں بائیک لیکر سڑکوں پر نکلتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ لوگ اب فلمی گلیمر سے زیادہ اس (موٹربائیک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) گلیمر کے زیادہ دلدادہ دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی بائیک نوجوانوں کی پسندیدہ ہے ۔ نوجوان ہیوی بائیک کوبہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے  نوجوان لڑکیوں کو ہم نیوز کے توسط سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اندر کوئی پیشن یعنی جذبہ موجود ہے تو وہ اس کے لیے جدوجہد کریں ۔

یہ بھی پڑھیے:اب خواتین اسکوٹی پر کھانے کا سامان پہنچائیں گی

خوش کن بات یہ ہے کہ ثنا کے شوہر بھی ان کے اس شوق سے کافی خوش ہیں۔ ثنا فخر کے شوہر کا کہنا ہے کہ  ثنا اپنے کام کے لیے بائیک پر نکل جاتی ہیں او ہمیں خبر بھی نہیں ہوتی ۔

ثنا فخر کی طرف سے کراچی کی سڑکوں پر ہیوی بائیک چلانے سے نوجوان لڑکیوں کو یہ پیغام ملے گا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ انہیں بھی ہمت ملے گی اور وہ موٹربائیکس لیکر سڑکوں پر نکلیں گی اور اپنی زندگی میں موجود مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرینگی۔


متعلقہ خبریں