کراچی کے چڑیا گھر میں ننھے مہمانوں کی آمد

کراچی کے چڑیا گھر میں ننے مہمانوں کی آمد

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: کراچی کے چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے جن میں ہرن، مگرمچھ اور کچھوے کے بچے شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کی ہرن نے 8 بچے دیے ہیں اور تمام کے تمام بچے صحت مند اور متحرک ہیں۔

ہرن کے پنجرے کے باہر ننے مہمانوں کو دیکھنے کے لیے بچوں اور بڑوں سب کا ہی رش لگ گیا ہے اور وہ ہرن کے بچوں کو اچھلتا کودتا دیکھ کر بہت محضوظ ہو رہے ہیں۔ ہرن کے بچوں نے تو سارے ہی چڑیا گھر کی رونق بحال کر دی ہے جو اچھلتے کودتے ایک جگہ سے دوسرے جگہ بھاگتے نظر آتے ہیں۔

چڑیا گھر میں مگر مچھوں کے نئے مہمانوں کی بھی آمد ہوئی ہے جن کی تعداد 10 ہے اور تمام بچے ہی صحت مند ہیں جنہیں پنجرے میں بحفاظت رکھا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مگر مچھوں پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور ان کا تالاب انتہائی گندا ہو چکا ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

چڑیا گھر میں کچھوے کے بچے بھی پیدا ہوئے ہیں جن کی تعداد 3 ہے اور انہیں کچھووں کے بڑے پنجرے میں ہی رکھا گیا ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

نئے مہمانوں کی خبرسنتے ہی شہریوں خصوصاً بچوں نے کراچی چڑیا گھر کا رخ کر لیا ہے اور جانوروں کے خوبصورت بچے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں لاہور چڑیا گھر میں بیمار زرافہ کی خریداری،مادہ چار دن میں چل بسی

ننھے مہمانوں کو دیکھنے آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ان معصوم جانوروں پر خصوصی توجہ دے تو چڑیا گھر کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہو سکتی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ حکومت انہیں بروقت ویکسینیشن اور صاف ستھرا کھانا فراہم کرنے پر بھی توجہ دے۔

گزشتہ سال لاہور کے چڑیا گھر میں تین زرافے لائے گئے تھے جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی تھی تاہم ایک مادہ زرافہ جو بیمار بھی تھی دو روز بعد ہی چل بسی۔


متعلقہ خبریں