بنی گالہ کیس،مالی سال ختم ہونے سے قبل فنڈ جاری کرنے کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی کو مالی سال ختم ہونے سے قبل فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ پاکستان میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن آئندہ سماعت پر فضلے کی تلفی سے متعلق ڈرافٹ پیش کریں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ راولپنڈی کے رہائشی راول جھیل کا پانی پی رہے ہیں، کیا اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے ؟ لوگوں کو تعلیم دیں اور اداروں کی آگاہی کے حوالے سے بھی کام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا بوٹینیکل گارڈن بنی گالہ کی زمین واگزار کرانےکاحکم

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ گندگی والی جگہ سے اخبار میں جرمن سفیر کی تصاویر آئی تھیں، ان معاملات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وکیل سردار اسلم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا رہے ہیں۔ جن سے بری امام اور بارہ کہو نالے کا پانی بھی جائے گا۔

عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت کوئی حل بتائے ورنہ سخت کارروائی کریں گے۔ جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں