سیاحوں کے لیے پرکشش بلند ترین چوٹی راکا پوشی


گلگت: بلند ترین چوٹی راکا پوشی سیاحت کے اعتبار سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے اور سالانہ سیکڑوں کوہ پیما اس پہاڑی کو سر کرنے کے مشن پر گامزن رہتے ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد راکا پوشی کے ٹریکنگ پوائنٹ سے بیس کیمپ تک ٹریک سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

گلگت سے سو کلو میٹر کی دوری پر ضلع نگر کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام راکاپوشی واقع ہے جو سفید چادر اوڑھے  پوری آب و تاب کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

سالانہ سیکڑوں کوہ پیما اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں جبکہ عام شہری اس چوٹی کے بیس کیمپ تک ٹریکنگ کرکے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ساحل سومیانی بلوچستان کا ایک اور پرکشش سیاحتی مقام

دل سے پاکستان نامی سماجی تنظیم نے نوجوانوں کے لیے ایک روزہ ٹریکنگ کا اہتمام کیا جس میں ٹریکنگ سے لگاؤرکھنے والے لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی۔

شرکا نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ راکا پوشی ٹریک پر جہاں حسین مںاظر دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں عظیم پہاڑی راکاپوشی انسان کو قدرتی حسن سے بھی روشناس کراتی ہے جو بہت دلفریب ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں