وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنیوالے شہری کو انصاف مل گیا

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ ہو گئی

اسلام آباد: وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والے شہری کو پلاٹ کا قبضہ مل گیا۔

ہم نیوز کے مطابق شہاب حیدر نامی شہری نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے خلاف پلاٹ کا قبضہ نہ دینے پر شکایت کی تھی۔

کئی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نا ملنے پر وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد سی ڈی اے حرکت میں آ گئی اور شہری کو پلاٹ کا قبضہ دے دیا گیا۔

غفلت اور کوتاہی برتنے پر سی ڈی اے کے سینئر افسر کو معطل کردیا گیا جبکہ شہری کو ملکیتی کاغذات حوالے کردیے گئے۔

سٹیزن پورٹل کیا ہے؟

اس پورٹل کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم آفس کو بھجواسکتے ہیں۔ جبکہ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کرانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیراعظم آفس سے کی جارہی ہے۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص اپلیکیشن کے ذریعے حکومتیاداروں تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کے قیام کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

گوگل پلے اسٹور کی ساتویں بہترین ایپلیکیشن

رواں سال فروری میں پورٹل گوگل پلے اسٹور کی ساتویں بہترین ایپلیکیشنز میں شامل ہوگیا تھا۔

وزیر اعظم  میڈیا آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اب تک سیٹزن پورٹل میں سات لاکھ 37 ہزار افراد خود کا اندراج کراچکے ہیں جبکہ مزید رجسٹریشنز جاری ہیں۔ سٹیزن پورٹل کو پوری دنیا میں انٹرنیٹ پر سرچ کیا جاتا ہے۔

میڈیا آفس کے مطابق سیٹزن پورٹل کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر گوگل کی سات بہترین ایپلیکشنز کی گیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا آفس سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ پورٹل تک رسائی حاصل کرنے والے افراد کی جانب سے ایبلیکشن کو  22 ہزار 983 اسٹارز بھی دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں