چیٹ ایپلی کیشن بی بی ایم کاکنزیومر ورژن اس ماہ بند ہوجائے گا

چیٹ ایپلی کیشن بی بی ایم کاکنزیومر ورژن اس ماہ بند ہوجائے گا

فائل فوٹو


مقبول ترین چیٹ ایپلی کیشن بی بی ایم  کا کنزیومر ورژن 31 مئی کو بند کر دیا جائے گا۔ ایمٹیک گروپ نے 2005 اس اپیلی کیشن کے حقوق حاصل کیے تھے۔

ایمٹیک بی بی ایم کے کنزیومر ورژن کو بند کر رہی ہے لیکن بلیک بیری کمپنی نے اس کا ایک انٹرپرائز ایڈیشن بنایا ہے۔ یہ ایڈیشن جلد ہی گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر دستیاب ہوگا۔

بلیک بیری کے اس ایڈیشن کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو 2.49 ڈالر فیس ششماہی ادا کرنی ہوگی اور بلیک بیری کے صارفین پہلے 12 ماہ اسے مفت استعمال کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان

واٹس ایپ جلد نئے فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار

بلیک بیری اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں اپنی جگہ دوبارہ بنانے کی سر توڑ کوششیں کررہی ہے لیکن اسے تاحال خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

مارکیٹ میں واپسی کیلئے اسمارٹ فون تیار کرنے والی بھارتی کمپنی Optiemus کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ گزشتہ برس بلیک بیری نے BlackBerry Evolve اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جسے مارکیٹ میں  خاطر خواہ پذیرائی نہیں مل سکی تھی۔

دونوں کمپنیاں ایک اور اسمارٹ فون Evolve X  رواں ماہ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس سیریز کے اسمارٹ فون اینڈروئیڈ اوریو 8.1 پر مبنی ہوں گے اور فون میں وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت بھی موجود ہوگی۔


متعلقہ خبریں