’اگر طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوتا تو پورے ملک میں کال دیتے‘

’اگر طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوتا تو پورے ملک میں کال دیتے‘

لاہور: سابق صوبائی وزیرقانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے ساتھ صرف ہماری لاہور کے لوگ ہوں گے، اگر ہماری جماعت نے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوتا تو پورے ملک میں کال دیتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایک وزیرعاشق اعوان صبح سے اٹھکیلیاں کر رہی ہیں، میں انہیں کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ اٹھکیلیاں نہ کریں۔ ہم صرف نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک ایسا آدمی جو اپنے گھر سے منتخب ہی نہ ہوا ہو اسے تو شرم کرنی چاہیئے، صمصام بخاری بھی صبح سے باتیں کرتے پھر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ لاہور کی ابتظامیہ اس حکومت کی اعلی کار نہیں بنے گی، اگر انتظامیہ کسی قسم کا منفی ہتھکنڈا اپناتی ہے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، اگر اس ریلی ہر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو اسکی براہ راست ذمہ داری ان جعلی حکمرانوں پر ہو گی۔

ن لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت مہنگائی کی جو صورتحال ہے اور جس طرح آئی ایم ایف کی ٹیم نے آ کر پاکستان کو ٹیک اوور کرلیا ہے، اس پر مسلم لیگ ن عوام سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک پارٹی کو متحرک اور فعال کرنے کی بات ہے تو دوبارہ سے تنظیم سازی ہوئی ہے، آج کی ریلی میں میاں صاحب یا کوئی بھی پارٹی لیڈر خطاب کرنا چاہے تو اسکی ممانعت تو نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی صدر کو ہر معاملہ پر مکمل طور پر آگاہ کیا ہے، میں نہیں جانتا کہ حکومت کے کس بندے کے شہباز شریف سے رابطے ہیں اور وہ انہیں بتا دیتے ہیں کہ انہوں نے واپس نہیں آنا۔

انہوں نے کہا کہ عاشق باجی اعوان صاحبہ کو بھی میرا پیغام ہے کہ شہباز شریف صاحب بالکل ٹھیک ہیں


متعلقہ خبریں