علیم ڈار نے ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی


ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک روزہ میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

یہ کارنامہ علیم ڈار نے آئرلینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان مچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے دیا۔

جھنگ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ علیم ڈار نے 200 ون ڈے میچز مکمل کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا، جب تک فٹ رہا امپائرنگ کرتا رہوں گا۔

200 ون ڈے میچز کے علاوہ علیم ڈار نے 125 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔

علیم ڈار نے 2009 سے 2011 کے درمیان تین مرتبہ آئی سی سی کی جانب سے بہترین امپائر قرار پائے۔ انہیں پرائز آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔

رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ ان کا پانچواں ورلڈ کپ ہوگا۔


متعلقہ خبریں