آرمی چیف کا سنٹرل آرڈیننس ڈیپو کا دورہ



راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجودہ نے سنٹرل آرڈیننس ڈٰیپو(سی او ڈی)  کا دورہ کیا ہے۔

فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے منگل کی شام جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف آرمی  نے سنٹرل آرڈیننس ڈٰیپو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، خصوصی آلات اور فوج کے زیراستعمال اشیا کا جائزہ بھی لیا۔

جنرل قمر جاوید باجودہ نے سی او ڈی سے قومی خزانے کو ہونے والی بچت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجودہ نے کوب لائنز راولپنڈی میں آرمی پبلک اسکول کا افتتاح کیا بھی کیا۔اسکول میں 1200 طلبا کی گنجائش ہے۔


متعلقہ خبریں