صدر مملکت کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دینےوالوں کیخلاف مقدمہ درج

مچھ میں گیارہ کان کنوں کا قتل بزدلانہ اورگھناؤنا اقدام ہے، صدر مملکت

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق دھرنا مظاہرین کے خلاف مقدمہ تھانہ بہادر آباد میں درج کیا گیا جس میں یاسر رضوی، صغیر احمد، صفدر شاہ، حسن رضا  سمیت 250 افراد ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق دھرنا دینے والوں میں ڈنڈا بردار افراد نے اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی کی جبکہ ملک و قوم اور سیکیورٹی اداروں کےخلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

مقدمے میں کہا گیا کہ دھرنا دینے والوں کو تنبیہ کی گئی اور نوٹس بھی جاری کیے گئے تاہم مشتعل افراد نے کوئی کوئی نوٹس وصول نہیں کیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مشتعل افراد نے دھرنے کے دوران اپنے بیانات سے ملک کو فساد کی طرف لے جانے کی کوشش کی۔

گزشتہ روز صدر مملکت کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا۔

بعدازاں وفاقی وزیر علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی صدر کے گھر آمد ہوئی تھی جبکہ مظاہرین سے ملاقات بھی ہوئی تھی تاہم ملاقات کے دوران ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

بعدازاں عمران اسماعیل اور علی زیدی صدر مملکت کی رہائشگاہ سے روانہ ہوگئے تھے۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں