وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد کا دورہ کیا جہاں پر وہ عوام سے گھل مل گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کے ہمراہ مختصر دورے پر بہاولپور پہنچے۔

عثمان بزدار نے ماڈل بازار اور دارالاطفال کا دورہ کیا جہاں پربچوں اور خریداروں میں گھل مل گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 20 رمضان کے بعد رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں بدل دیا جائے گا جن میں ضروریات زندگی کی تمام چیزیں میسر ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اسیشل طیارے کے ذریعے رحیم یار خان پہنچے جہاں پر انہوں نے عیدگاہ میں لگائے گئے رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں رکھی گئی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔

صفائی کے ناقص انتظامات اور فرائض میں غفلت برتنے پر انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ قاسم منظور اور سول ڈیفنس آفیسر لطیف گل کو معطل کر کے فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سخت سکیورٹی میں 31 گاڑیوں کے قافلے میں صادق آباد پہنچے جہاں پر انہوں نے عوامی شکایات سنیں۔ رمضان بازار کے دورے کے بعد عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران بزرگ خاتون وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے سامنے آکر بیٹھ گئی اور ان کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیئے۔


متعلقہ خبریں