بارش کی وجہ سے پاک-انگلینڈ پہلا ون ڈے منسوخ


لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 16 اور حارث سہیل نے 14 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے:پاک انگلینڈ سیریز: پریکٹس سیشن کی تصویر کہانی

جب بارش شروع ہوئی اس وقت پاکستان نے 19 اوورز میں 80 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی دو وکٹیں گرچکی تھیں۔

انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور پلنکٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 19ویں اوور میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔

سیریز کا دوسرا میچ 11 مئی، تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی، پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں