اسد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے چیف ویپ عامر ڈوگر کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز اسد عمر اور عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: اسد عمر سرمایہ ہیں انہیں منانے جاؤں گا، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جبکہ عمران خان نے انہیں کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی۔

بعدازاں اسد عمر نے کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔

گزشتہ ماہ  اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے اور کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہ لیے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑ دی، کوئی عہدہ نہ لینے کا اعلان

اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی تھی ۔ انہوں نے لکھا تھا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی لے لوں۔

اسد عمر کے استعفے کے بعد ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنایا گیا تھا۔

21 اپریل کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سرمایہ ہیں اور وہ انہیں منائیں گے۔


متعلقہ خبریں