سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 67100 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 257 روپے سے بڑھ کر 57527 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایک ماہ قبل پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، سونے کی قیمت میں فی تولہ1000 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت  72 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گیا تھا، دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں: سونےکی قیمت میں فی تولہ 400 روپے اضافہ

واضح رہے چند ماہ سے سونے کی قیمتوں میں عالمی سطح پر استحکام نہیں آرہا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت  مسلسل بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ دیکھا جا رہے، گزشتہ دنوں روپے کی قدر میں کمی بھی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے ڈالرکا بڑھنا ہے۔

گزشتہ دنوں حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا جس کے بعد عوام میں حکومتی معاشی پالیسیوں کو لے کر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ آٹو انڈسٹری نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد کاروں کے ریٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں