گوگل کا ویب براؤزر کیلیے نئے ٹولز متعارف کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


کیلیفورنیا: دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے انٹرنیٹ براؤزنگ کیلئے نئے ٹولز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے اشتہاری کمپنیوں کی ویب سائٹس پر سرگرمیاں محدود کی جاسکیں گی۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ  نئے ٹولز کے بعد صارف کو یہ جاننے میں آسانی ہوگی کہ صرف مخصوص قسم کے اشتہارات ہی کیوں دکھائے جا رہے ہیں۔

گوگل کے سنئیر نائب صدر برائے اشتہارات و تجارت  پراخکر راغون نے بلاگ میں لکھا کہ ہمارے تجربے کے مطابق صارفین اشتہارات کو ذاتی ضرورت اور مفاد کے تحت پسند یا ناپسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پلے اسٹور پر 40 ایڈویر ایپس کا انکشاف

کمپنی نے بتایا کہ کوکیز ایسے ٹرکیننگ ٹولز ہیں جسے کچھ کمپنیاں اشتہارات کیلئے استعمال کرتی ہیں اور گوگل کے نئے ٹولز مذکورہ کمپنیوں کی رسائی کو محدود کریں گے۔

گوگل نے  بتایا کہ نیا ٹول بہت سارے  براؤزر پر کام کرے گا اس کے ذریعے اشتہار دینے والی کمپنیوں کی فہرست مرتب کی جائے گی جس میں پبلیشر بھی شامل ہوں گی۔


متعلقہ خبریں