وعدہ خلافی ہوئی تو یورینیم کی افزودگی ہوگی، ایرانی صدر کا انتباہ


لندن: ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کو پابندیوں سے باز نہ رکھا گیا تو یورینیم  کی افزدوگی شروع کردی جائے گی۔

حسن روحانی نے کہا کہ اگر برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی نے 60 دن کے اندر امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کے بارے میں کچھ نہ کیا تو ہم بڑے پیمانے پر یورینیم کی افزودگی شروع کر دیں گے۔

فرانس کی وزیردفاع نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں امریکہ ایران نیوکلیئر ڈیل برقرار رہے لیکن اگر ایران نے خلاف ورزی کی تو اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کیخلاف ورزی کا سب سے زیادہ نقصان ایران ہی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ مسلم ممالک کے خلاف نفسیاتی جنگ لڑ رہا ہے،ایران

ٹرمپ کی طرف سے امریکہ ایران نیوکلیئر معاہد ختم ہوئے ایک سال ہونے کو ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر نہ صرف دوبارہ پابندیاں لگا دی ہیں بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا ہے۔ امریکہ نے دوسرے ممالک کو متنبع کیا ہے کہ ایران سے تیل کی خریداری بند کریں بصورت دیگر ان کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ایک تقریر میں صدر روحانی نے کہا ہے کہ معاہدے کے فریقین کو بذریعہ خطوط مطلع کیا ہے کہ ايرانی بينکنگ اور خام تيل کی تجارت سے متعلق کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا اگر پانچ ممالک بات چیت سے کسی معاہدے پر پہنچتے ہیں اور تیل اور بینکنگ کے شعبے میں ہمارے تحفظات کی ضمانت دیں تو ہم بھی معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
ایران کے صدر نے کہا کہ اگرعالمی قوتوں کو دی گئی 60 روز مہلت کے دوران مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو ہم یورینیم افزودگی کا پروگرام  بحال کردیں گے۔


متعلقہ خبریں