پی آئی اے کا عمرہ زائرین کے لیے رمضان میں اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) نے عازمین عمرہ کے لیے ماہ رمضان میں اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  دس مئی سے 23 مئی تک نو اضافی پروازیں چلائی جارہی ہیں جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور ان کی سہولت کے لیے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے دو ہفتے قبل سعودی عرب نے پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین کے لیے آن لائن ویزے کا اجراء شروع کیا تھا۔

عمرہ زائرین کو پہلے مرحلے میں کراچی سے ای ویزا جاری ہونا شروع ہوئے جبکہ کچھ دنوں میں اسلام آباد سے بھی آغاز ہوجائے گا۔

سعودی قونصل خانے نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا جبکہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی شرط بھی باقی نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی بندش:سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کی میزبانی کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان اور سعودی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے نیتجے میں عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے بھی عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے۔

عمرہ زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونیوالے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے جہاں انہیں آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستان کو ای ویزہ سہولت والے ممالک میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس کا سعودی عرب نے مثبت جواب دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب پاکستان کے لیے حج کوٹہ بھی دو لاکھ کرچکا ہے۔

واضھ رہے گزشتہ ماہ پاکستان نے بھی سعودی شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کرنے اور سعودی شہریوں کوپاکستانی ایئرپورٹس پرہی ویزہ جاری کرنے کااعلان کیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی درخواست پرسعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی بھی درخواست کی تھی جس کے جواب میں انہوں نے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں