قبائلی رہنما ولی خان محافظوں سمیت بم حملے میں جاں بحق

پشین بائی پاس دھماکہ میں متعدد زخمی | urduhumnews.wpengine.com

چمن: قلعہ عبداللہ کے علاقے سپینہ غنڈی کے قریب قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی کی گاڑی پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ خود اور دو محافظ جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، لاشیں گلستان اسپتال منتقل کردی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ قبائلی رہنماء ولی خان اچکزئی اپنے دفتر سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنے۔

دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: داتا دربار کے قریب خودکش حملہ، 10 افراد شہید

اس سے قبل لاہور میں داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکہ میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

بدھ کی صبح داتا دربار گیٹ نمبر دو کے قریب مین روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا۔ دھماکہ کی جگہ سے انسانی اعضا اور بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے خودکش دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں ایلیٹ کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اور جس طرح کڑیاں ملتی جائیں گی تحقیقات میں پیشرفت ملے گی۔

ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق دھماکہ کو خودکش کہنا قبل از وقت ہے تاہم اس کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ داتا دربار کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ موجود نہیں تھا تاہم شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

 


متعلقہ خبریں