لاہور: متعدد عمارتوں میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر

لاہور: متعدد عمارتوں میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر

فائل فوٹو


پنجاب کے مرکزی شہر لاہور کی متعدد عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

بدھ کی صبح لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر واقع پلازے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 16 افراد عمارت می پھنس کر رہ گئے۔

واقعہ کی  اطلاع ملتے ہیں آگ بجھانے والی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لوگوں کو باحفاظت باہر نکالا۔ نجی دفتر میں لگنے والی آگ کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا اور آگ پر قابو پانے میں بھی کئی گھنٹے لگے۔

علاوہ ازیں  انار کلی میں واقع کپڑے کی دکان میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جہاں امدادی ٹیمیوں نے بروقت پہنچ کر بڑے نقصان سے بچا لیا۔

لاہور ایک گنجان آباد شہر ہے اور یہاں آتشزدگی کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ چند ماہ قبل بھی ایم ایم عالم روڈ پر واقعی ایک عمارت میں آتشزدگی سے سات افراد متاثر ہوگئے تھے۔

رواں سال کے دوسرے ماہ میں بھی شوکت علی روڈ پرواقع نیلام گھرمیں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے  لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔

پاکستان میں کہیں بھی آتشزدگی کا واقعہ ہو اس کی ابتدائی وجوہات شاٹ سرکٹ ہی بتائی جاتی ہیں اور مزید کارروائی فائلوں اور کمیٹیوں  سے آگے بڑھ کر کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچ پاتی اور نہ ہی آج تک کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں