ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، قلات، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کےروزیعنی آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم شام یا رات کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، قلات، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہا۔

آج ریکارڈ کیےگئے درجہ حرارت کے مطابق گرم ترین مقامات  جیکب آباد ،شہید بینظیرآباد  بہاولنگر، ڈی جی خان، اوکاڑہ، دادو، سکرنڈ، موہنجوداڑو، خانپور، سبی، چھور، سکھر اور پڈعیدن  رہے۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی: رمضان المبارک میں ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

جیکب آباد ،شہید بینظیرآباد اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 45، ڈی جی خان، اوکاڑہ، دادو، سکرنڈ، موہنجوداڑو، خانپور، سبی، چھور، سکھر اور پڈعیدن میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بھی دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ کراچی میںصبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔ہوا کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے


متعلقہ خبریں