سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزارروپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 58  ہزار300 روپے ہوگئی۔

ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 67100 روپے ہوگئی تھی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 257 روپے سے بڑھ کر 57527 روپے کا ہوگیا تھا۔

ایک ماہ قبل پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، سونے کی قیمت میں فی تولہ1000 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت  72 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس سے چند روز قبل سونے کی قیمت  میں  کمی واقع  ہوئی تھی اور فی تولہ سونا  400 روپے کمی کے بعد  71 ہزار 600 روپے پر آگیا تھا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے  کمی ہوئی اور  فی دس گرام سونا 61 ہزار 385 روپے ہوگیا تھا۔

اس سے قبل 200 روپے کی کمی کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 72 ہزار روپے پر آگئی تھی۔ اس طرح دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں  چھ سو روپے کمی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تین اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں