شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد: ماہر معاشیات شبر زیدی کی بطور چیئرمینفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شبر زیدی کی تقرری دو سال کے لیے اعزازی طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 30 جون کو ٹیکس کلیکشن شارٹ فال 350 ارب ہوگا،شبر زیدی

تین روز قبل ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) تعینات کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر رضا باقر کو گورنراسٹیٹ بینک کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے مجتبیٰ میمن کا نام لیا جارہا تھا۔

ہم نیوز سے وابستہ سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا تھا کہ مجتبیٰ میمن کا بطور چئیرمین ایف بی آر نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر تعینات

شبرزیدی اپنے تجزیوں میں حکومت کی طرف سے کی جانی والی حالیہ تبدیلیوں کے حامی رہے ہیں اور ان تبدیلیوں کو معیشت کیلئے مثبت قرار دیتے ہیں۔ نئے چیئرمین ایف بی آر ٹیکس سے متعلق امور کے ماہر ہیں۔

اپنی تعیناتی سے قبل نومنتخب چیئرمین ایف بی آر متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف ٹیکس وصولی کا جو ہدف دے رہا ہے موجودہ حالات میں اسے پورا کرنا تقریباً ناممکن ہو گا۔


متعلقہ خبریں