بہاولپور: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

۔—فائل فوٹو


لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد بہاولپور میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن میں زین عباس، اویس، عبداللہ اور عادل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: داتا دربارکے قریب ہوئے خود کش حملے میں شہدا کی تعداد11 ہوگئی

ترجمان کے مطابق دہشت گرد افغانستان میں موجود کمانڈر سے آپریشن کی ہدایات لیتے تھے اور وہیں سے انہیں رقم بھی فراہم کی جاتی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گروں کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے ہی شہر لاہور میں خودکش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید ہوگئے تھے۔

بدھ کی صبح داتا دربار گیٹ نمبر دو کے قریب مین روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے دھماکہ خودکش معلوم ہوتا ہے جبکہ دھماکہ کی جگہ سے انسانی اعضا اور بال بیرنگ بھی ملے۔


متعلقہ خبریں