چیئرمین سینٹ نے ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دیدی


اسلام آباد: چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی کرکٹ ٹیم جلد قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی۔

سینٹ کی کرکٹ ٹیم میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز، سینٹرز مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، احمد خان، مرزا آفریدی، سجاد طوری، دلاور خان، محمد علی خان سیف ، ولید اقبال، شاہزیب درانی، تاج آفریدی ، ہلال الرحمان ، فیصل جاوید، جاوید عباسی، گیان چند،مصطفی نواز کھوکھر، نعمان وزیر،بہرامند خان تنگی،منظور احمد، شفیق ترین اور محمد علی جاموٹ شامل ہیں –

چیرمین سینٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن صوبائی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔


متعلقہ خبریں