نیلاں بھوتو: قدرت کا حسین شاہکار


اسلام آباد سے محض 27 کلومیٹر دور مارگلہ کے پہاڑوں کے دامن میں واقع نیلاں بھوتو گاؤں قدرت کے کسی شاہکار سے کم نہیں۔

ہرے بھرے نظارے، پرسکون ماحول، ٹھنڈے پانی کا تالاب اور ان میں تیرتی مچھلیاں، یہاں کا ہرمنظر دل کو لبھاتا ہے۔

گرمیوں میں سیاح نیلاں بھوتو کا رخ کرکے اس کی دلکشی میں کھو جاتے ہیں۔

اٹھارہ سو ایکڑ رقبے پر پھیلے نیلاں بھوتو گاؤں کی آبادی تین  ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں کے باسی سادہ طرز زندگی گزارتے ہیں۔


متعلقہ خبریں