جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی

ملک کے اکثر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی،فیصل آباد،لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان، قلات،مکران، سکھر،لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی جمعہ کےروزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم شام یا رات  کومالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، قلات، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا۔تاہم کوئٹہ ڈویژن اور لسبیلہ میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے ضلع  لسبیلہ میں25ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات نورپورتھل، بھکر ، جیکب آباد ،شہید بینظیرآباد، بہاولنگر ،سبی اور پڈعیدن رہے۔ نورپورتھل اور  بھکرمیں درجہ حرارت  45، جیکب آباد ،شہید بینظیرآباد، بہاولنگر ،سبی اور پڈعیدن میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے قبل ہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ رمضان المبارک میں کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئیخطرہ نہیں ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے کہا  ہے کہ رمضان میں شہر میںسمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت  میںکمی آئے گی اسی لیے ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی: رمضان المبارک میں ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات


متعلقہ خبریں