پاکستان  اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان برقرار

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


پاکستان  اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح  منفی رجحان برقرار ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 171عشاریہ 11پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے ۔  انڈیکس 34 ہزار 717کی سطح سے بھی  نیچے آگیا ہے۔


یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر  منفی  رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ 100 انڈیکس 34 ہزار 960 کی سطح پر آگیا ۔ لگ بھگ دن بارہ بجے 100انڈیکس میں 190پوائنٹ کا اضافہ  بھی ہوا ۔انڈیکس 35 ہزار 200 کی سطح عبور کرگیا ۔

مگر کاروبارکے اختتام پر 100انڈکس میں 147عشاریہ 39فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ کاروبارکے اختتام پر انڈیکس 34887عشاریہ 64پر تھا۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی رجحان کے ساتھ بند

دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 32 پیسے پر ٹریڈ ہورہاہے۔


متعلقہ خبریں