لاہور:فیملی کورٹ کا اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور:فیملی کورٹ کا اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور۔فیملی کورٹ  نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر عدالت نے طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی کی درخواست پر سماعت کی۔

طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسکا شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا۔اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی۔عدالت  طارق ٹیڈی کو بچوں کا تمام خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے طارق ٹیڈی کو 13 جون کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے رواں سال فروری میں  لاہور کی فیملی کورٹ نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور کی فیملی کورٹ میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ  کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 11فروری کو ہوئی تھی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔

طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر بیٹیوں کو خرچہ نہیں دے رہے اور میں بیٹیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سابق شوہر کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 میں علیحدگی ہو گئی تھی اور اُن کی سابقہ اہلیہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ بچیوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کے کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم


متعلقہ خبریں