چین گوادر ائیر پورٹ کی تعمیر کے لیے35 ارب 27 کروڑ روپے دیگا

سینیٹ کے قیام سے اب تک بننے والے چیئرمین

فوٹو: فائل


چین گوادر ائیر پورٹ کی تعمیر کے لیے35 ارب 27 کروڑ دیگا۔ یہ بات آج وزارت ہوابازی (ایوی ایشن ڈویژن)کی طرف سے ایوان بالا (سینیٹ) میں بتائی گئی ہے ۔

وزارت ہوا بازی ڈویژن نے گوادرائیرپورٹ  کی تعمیر سے متعلق  ایوان بالا (سینیٹ) میں  تحریری جواب جمع کرایا۔

وزارت ہوابازی کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیاہے کہ حکومت چین نے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے سو فیصد گرانٹ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ چین گوادر ائیر پورٹ کی تعمیر کے لیے35 ارب 27 کروڑ ( 35270ملین )روپے دے گا۔

سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیاہے کہ چینی کنٹریکٹر کی جانب سے گوادر ائیرپورٹ پر تعمیراتی کام جون 2019 سے شروع ہوگا۔

ایوان بالا (سینیٹ ) میں سال 2017 اور 2018 کے درمیان افغانستان کے ساتھ ہونے والی  درآمدات و برآمدات کی تفصیلات  پیش کی گئیں۔

وزیر برائےتجارت اور ٹیکسٹائل  کی طرف سے ایوان بالا میں تحریری جواب جمع کرایا گیا۔

وزارت تجارت کی طرف سے کہا گیاہے کہ سال 2017 اور 2018 کے درمیان  افغانستان میں 97 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ 52 ہزار روپے کی اشیاء برآمد ہوئیں۔

برآمد ہونے والی اشیاء میں چینی، سیمنٹ، آٹا، سبزیاں، پھل، دودھ اور ادوایات وغیرہ شامل ہیں۔

سال 2017 اور 2018 کے درمیان طورخم بارڈ سے 7 ارب 26 کروڑ 21 لاکھ 8 ہزار روپے کی اشیاء درآمد بھی کی گئیں۔ درآمد ہونے والی اشیاء میں کوئلہ، انگور، سیب، پیاز اور ٹماٹر شامل ہیں۔

بیرون ملک پاکستانی مشنز کے  ٹریڈ آفیسرز میں بلوچستان کے آفیسر نہ ہونے پر سینیٹر جہانزیب جمالدینی  نے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا ۔ اپوزیشن اراکین نے سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے ساتھ واک آؤکیا۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج بھی ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہم ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء ایوان میں کیوں نہیں آتے؟

یہ بھی پڑھیے:پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ عمران اسمعیل کے استعفی کا مطالبہ کردیا

چئیرمین سینیٹ  نے وفاقی وزیربرائے  پارلیمانی امور کو وزراء کو بلانے کے لئے بھیج دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ آج وزیراعظم عمران خان کو وزراء کی غیر حاضری پر خط  بھی لکھیں گے۔


متعلقہ خبریں