سو شل میڈیا پر پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا آغاز

سو شل میڈیا پر پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: سو شل میڈیا پر پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کےخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیاگیاہے ۔

چیرمین پی ٹی اے نےیہ بات انسداد پولیو پروگرام کے لیے وزیراعظم کے  معاون بابربن عطا کو ہنگامی مراسلے میں بتائی ہے ۔

بابر عطا نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ بڑی تعداد میں پولیو مخالف فیس بک پوسٹس کا خاتمہ کردیاگیا ہے۔  یو ٹیوب سے بھی سینکڑوں کی تعداد میں پولیو مخالف ویڈیو ز ہٹادی گئی ہیں ۔

بابر عطا کے مطابق ٹویٹر سے بھی بڑی تعداد میں پولیو مخالف ٹویٹس کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ گوگل نے بھی یو ٹیوب پر پولیو مخالف مواد پھیلانے والوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

بابر عطا نے کہاہے کہ  پولیو کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو وارننگ کا سلسلہ جاری ہے.حکومت نے سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد ڈالنے والوں کے خلاف  قانونی چارہ جوئی کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

بابربن عطا نے کہاہے کہ کارروائی میں تیز ی کا فیصلہ فیس بک اعلیٰ حکام کے ساتھ طویل ویڈیو کانفرنس کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر بن عطا کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں امریکہ اور سنگا پور سے فیس بک کے اعلی حکام  شریک ہوئے۔

بابر بن عطا نے کہاہے کہ فیس بُک حکام کے ساتھ  طے پانے والے  اجلاس میں پولیو مخالف مواد ہٹانے پر بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور پولیو ڈرامے میں فیس بک پر پھیلائی جانے والی وڈیوز نے عوام میں اشتعال پیداکیا۔

بابر بن عطا نے کہا کہ  آزادی اظہار رائے کا سہارا لیکر انسداد پولیو پروگرام کے خلاف جعلی پروپیگنڈہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے  والدین کے ذہنوں سے شکوک وشبہات کے خاتمہ کے لئے فیس بک سے جعلی پروپیگنڈے کا خاتمہ لازمی ہے۔

یہ بی پڑھیے:پولیو مخالف مواد ہٹانے سے متعلق فیس بک انٹرنیشنل حکام کا اجلاس


متعلقہ خبریں