بیرونی آواز روکنے والے ہیڈ فونز کیسےکام کرتے ہیں؟

بیرونی آواز روکنے والے ہیڈ فون کیسےکام کرتے ہیں؟

فائل فوٹو


پسند کی موسیقی میں بیرونی شور کسی کو پسند نہیں ہوتا اور اسے روکنے کیلئے بیرونی آواز روکنے (نوائز کینسلنگ) والے ہیڈ فونز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

غیرضروری آوازوں کی کان تک رسائی روکنے کیلیے 1950 میں فضائی جہاز اڑانے والے پائلٹس کیلئے پہلی بار ایک آلہ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس آلے کے استعمال سے صرف ہیڈ فونز سے آنے والی آواز ہی سنائی دیتی تھی۔

آغاز میں نرخ کم نہ ہونے کے سبب اس ٹیکنالوجی کا استعمال عام نہیں تھا لیکن آج کل نوائز کینسلنگ ہیڈ فون کافی مقبول اور ماضی کی نسبت سستے بھی ہیں۔

عام صارفین کا خیال ہے کہ مذکورہ ہیڈ فونز باہر سے آنے والی آواز کو بالکل بند کر دیتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

نوائز کینسلنگ ہیڈ فون پر لگا مائیک باہر سے آنے والی آواز کی شناخت  کرنے کے بعد ایک اور آواز پیدا کرتا ہے جو انسانی کان نہیں سن سکتے۔

ہیڈ فون کی پیدا کی گئی آواز باہر سے آنے والی صوتی لہروں کی فریکوئنسی کم کردیتی ہے جس کے سبب ہم غیرضروری آوازیں نہیں سن پاتے۔ بہترین نوائز کینسلنگ ہیڈ فون تار کے بغیر بھی دستیاب ہیں اور ان میں پاور کیلئے بیٹری کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ غیر ضروری آوازیں سکون اور موسیقی کے سرور میں خلل نہیں ڈالتیں۔ نوائز کینسلنگ ہیڈ فون کا سوتے وقت استعمال پرسکون نیند کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔

نوائز کینسلنگ ٹیکنالوجی کا سب سے مفید استعمال سول ایوی ایشین انڈسٹری میں پائلٹوں کیلئے کیا جاتا ہے۔ ہوائی جہاز اڑانے والے پائلٹس نوائز کینسلنگ ہیڈ فون استعمال کرتے ہیں تاکہ انجن کی آواز کم سے کم ڈسٹرب کرے۔

مذکورہ ٹیکنالوجی کا مفید استعمال صرف زیادہ شور والی جہگوں پر ہی کیا جاسکتا ہے جیسا کہ بس میں سفر کے دوران، دفتر یا بازار وغیرہ میں۔


متعلقہ خبریں