امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور


امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں وزیراعظم عمران خان کی خطے میں امن کی کوششوں اور مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی سربراہ حکومت کی تعریف و توصیف میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے چھ ارکان اور دو سینیٹرز نے قرار داد پیش کی جبکہ جارجیا کی ریاستی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر پر عمران خان کیلئے نوبل انعام اور مودی سے ’گوبیک‘کا مطالبہ

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عمران خان کے حق میں پیغام جاری کیے جارہے تھے۔

اس موقع پر عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین انہیں نوبیل انعام دینے کا بھی مطالبہ کرنے لگے اور اس حوالے سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں کئی روز تک رہا تھا۔

1996 میں پاکستان تحریک انصاف کے نام سے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے والے عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم ہیں۔

ابتدائی سالوں میں پارٹی الیکشنز میں خاطر خواہ کارکاردگی دکھانے ناکام رہی تاہم 2013 کے انتخابات میں کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں حکومت قائم کرنے میں کامیاب رہی۔

2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ تشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن کر ابھری اور وفاقی حکومت کے علاوہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب رہی۔


متعلقہ خبریں