آرمی چیف کی جاپانی سفیر سے ملاقات

آرمی چیف کی جاپانی سفیر سے ملاقات

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں نئے جاپانی سفیر نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آج جاپانی سفیر نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک جاپان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربھی تبادلہ خیال بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات میں نئے جاپانی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں