دوسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن، تصویر کہانی


پاکستان اور انگلینڈ کی درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے انگلینڈ میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے

آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کرلیا جہاں انہوں نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

آج قومی ٹیم نے ون ڈے سیریز کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور پریکٹس کی جس میں مختلف قسم کی مشقیں شامل تھیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں—رائٹرز۔
قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ٹریننگ کے دوران ایک انداز —رائٹرز۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں—رائٹرز۔
کوچ مکی آرتھر عماد وسیم کو سمجھا رہے ہیں—رائٹرز۔
سرفراز احمد ساتھی کھلاڑی کے ساتھ پریکٹس کرتے ہوئے—رائٹرز۔
ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر عابد علی پریکٹس سیشن میں حصہ لیتے ہوئے—رائٹرز۔
نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پریکٹس سیشن کے دوران تھرو پھینکتے ہوئے—رائٹرز۔
مکی آرتھر کھلاڑیوں کو پریکٹس کروارہے ہیں—رائٹرز۔
انگلش کرکٹرز آپس میں گلے مل رہے ہیں—رائٹرز۔

متعلقہ خبریں