فیس بک  کے شریک بانی کی ایف بی کو تقسیم کرنے کی تجویز

’میں یہ کیوں دیکھ رہا ہوں‘ فیس بک میں نیا فیچر متعارف

فائل فوٹو


فیس بک کے شریک بانی نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔  کرس ہیگز نے فیس بک کے چیئرمین اور اپنے دوست مارک زکر برگ کے اثر و رسوخ  پر بھی سوال اٹھا دئیے اور فیس بک کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی تجویز بھی دے دی۔

کرس ہیگز نے کہا کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ریگولیٹ ہونا چاہیئے جبکہ فیس بک کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے فیس بک کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے امریکا سے ایک ایسا حکومتی ادارہ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جو فیس بک جیسی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرے۔

نیویارک ٹائمز کے لیے تحریر کیے گئے مضمون میں فیس بک کے شریک بانی کا کہنا تھا کہ فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خریداری کو ریورس کردینا چاہیے تاکہ سوشل میڈیا اور میسجنگ مارکیٹ میں مسابقت پیدا کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ’خطرناک افراد‘ سے متعلق فیس بک کا اہم فیصلہ

انہوں نے فیس بک کے بانی مارک زکر برک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  مارک کا اثرورسوخ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ تین اہم ترین پلیٹ فارمز فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کو کنٹرول کرتے ہیں، جن کو اربوں افراد روزانہ استعمال کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارک زکربرگ اکیلے فیصلے کرتے ہیں کہ فیس بک الگورتھم کیسا ہونا چاہیے اور لوگوں کی نیوزفیڈ پر کیا نظر آنا چاہیے،مارک کی پوری توجہ کمپنی کی ترقی پر ہے جبکہ کلک کے لیے سیکیورٹی اور شہریوں کی قربانی دی جارہی ہے۔

15 سال قبل کرس ہیگز نے فیس بک متعارف کرانے میں مارک زکربرگ کی مدد کی تھی۔


متعلقہ خبریں