پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ  ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں 5 افرادکے ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ افغانستان کی  حدود  میں واقع لمن نامی علاقے میں ایک مکان پرہوا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2میزائل فائر کیے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مارےجانےوالوں میں کمانڈراسد اللہ عرف سنگری شامل ہیں اور اس ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس دسمبر میں بھی افغانستان کے علاقے صوبے ہلمند میں ڈرون حملہ میں طالبان کمانڈر ملا عبدالمنان 29 ساتھیوں سمیت مارا گیاتھا۔

افغان  میڈیا کے مطبق ملا عبدالمنان اخوند طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بھائی تھےتاہم  طالبان نے ڈرون حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

اس سے قبل افعانستان میں برسرپیکار انتہا پسند گروہ داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو امریکی ڈرون حملے میں  نشانہ بنایا گیا تھا۔

سعد ارہابی کے نام سے پہچانے جانے والے داعش کے سربراہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں موجود داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھے۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ حملے میں 

عالمی میڈیا نے  صوبائی حکومت کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کے حوالے سے بتایا  تھا کہ اس ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے دو اڈے بھی تباہ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:افغانستان: ڈرون حملہ، اہم طالبان کمانڈر ہلاک


متعلقہ خبریں