پنجاب :دس روز گزر گئےسرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند

پنجاب :دس روز گزر گئےسرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند

لاہور :دس روز گزر گئےہیں ،پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند ہے۔ ہڑتالیوں سے مذاکرات ناکام ہونے پر پنجاب کے محکمہ صحت نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ آج  ٹیچنگ اسپتالوں کے پرنسپل اور وی سی ہڑتالیوں کی فہرستیں محکمہ صحت کو بھیجیں گے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف  کو نوکریوں سے برطرفی سمیت  مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کراروائی کے عندیے کے باوجود دسویں روز بھی ہڑتال پرہے۔

اسپتالوں کی خودمختاری کے قانون کے خلاف تمام ٹیچنگ اسپتالوں کے آوٹ ڈور بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب:9 روز گزر گئے سرکاری  اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند

گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے)کی کال پر اسپتالوں کی خودمختاری کے قانون کے خلاف تمام ٹیچنگ اسپتالوں کے آوٹ ڈور بند ہیں۔

گرینڈ  ہیلتھ الائنس نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی طرف سے بنائی گئی  مذاکراتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کی ہٹ دھرمی نے اسپتالوں کے انتظامی امور کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ صوبے بھر میں اسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز ،نرسز اور دیگر عملہ نہ ہونے کے باعث مریض شدید پریشانی کا شکارہیں۔

ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اسٹاف کے ساتھ درجہ چہارم کے تمام  ملازمین بھی احتجاج میں شریک ہیں۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے احتجاج کی کال پرلاہور میں  جنرل، جناح، شیخ زید، چلڈرن اسپتال ، پی آئی سی ،سروسز، گنگارام، پنجاب ڈینٹل اسپتال کے آؤٹ ڈور میں کام بند رہے گا۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہناہے کہہ داتا دربار دھماکے کے باعث میو اسپتال کی ایمرجینسی اور او پی ڈی میں کام کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  گرینڈ ہیلتھ الائنس مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کو بھی مسترد کرچکاہے۔ الائنس کی طرف سے مطالبہ کیا گیاہے کہ انکے کے کم سے کم 6ممبران کو کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ صوبے کا محکمہ صحت پنجاب اسمبلی میں بل کو رکوانے کیلئے تحریری درخواست بھی دے۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب میں ڈاکٹرز ہڑتال پر کیوں؟

ہیلتھ الائنس کی طرف سے کہا گیاہے کہ حکومت  اوراپوزیشن کی طرف سے دو منتخب نمائندے اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی شامل کرے۔

فیصل آباد میں بھی سرکاری اسپتالوں کے  سینئیروجونئیر ڈاکٹرز، او پی ڈی نرسز اور پیرامیڈکس اسٹاف ہڑتال پر ہیں۔  الائیڈ اسپتال اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریضوں کو پرچی بھی نہیں دی جارہی۔ او پی ڈی بند ہونے کے سبب ہزاروں مریض مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب بھر میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کا آٹھواں روز

ملتان میں بھی اسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔  نشتر اسپتال کی او پی ڈی بند ہے اور ینگ ڈاکٹرز حکومت کے خلاف روزانہ جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ علاج کی غرض سے دوردراز کے علاقوں سے آنے والے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں، انہوں نے او پی ڈیز اور آؤٹ ڈور کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں