فواد چودھری کا تمام مساجد میں اماموں کیلئے سرکاری نوکری کا مطالبہ



وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست تمام مساجد میں  امام مساجد کو گریڈ 14تا 16کی نوکریاں دے۔

فواد چودھری کا یہ مطالبہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کے ذریعے سامنے آیا ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ  ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کی بجائے ریاست تمام مساجد میں امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 کی نوکریاں دے۔ 

انہوں نے کہا کہ  اس اقدام سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی اور ایک ڈسپلن بھی آئے گا۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ  اس سلسلے میں صوبائی وزرائے  اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ۔

یاد رہے اس سے پہلے فوادچودھری کےچانددیکھنے کےحوالے سےبیان پران کامفتی منیب الرحمان سے تنازعہ بھی  پیداہوگیا تھا۔ 

وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان قیام پاکستان میں علما کے کردار کے حوالے سے آمنے سامنے آگئے تھے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے وزیر پہلے اپوزیشن کے لتے لیتے تھے انہوں نے شائد کسی عامل سے تعویز لے کر فواد چوہدری سے جان چھڑائی ہے اور اب ان کو نیا عنوان تلاش کرنے کا شوق ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وزیراراعظم عمران خان اپنے پرجوش وزرا کو تاریخ پاکستان کا مطالعہ کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں:‘ملک چلانے کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا‘

فواد چوہدری نے کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب اس وقت کے صوبہ سرحد میں ریفرنڈم ہو رہا تھا اس وقت پیر مانکی شریف، گولڑہ شریف والے اور تمام علما تحریک پاکستان کی حمایت کر رہے تھے۔ بد قسمتی ہے کہ ہمارے نصاب تعلیم میں پاکستان کی تاریخ شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1946 میں بنارس میں سنی کانفرنس منعقد ہوئی تھی لیکن چند علما کا حوالہ دے کر پورے علما اور مشائخ کو بدنام کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ جو وزیر دین کی حساسیت سے واقف نہیں اسے دینی معاملات پر بات کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔

مفتی منیب نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہیے اپنا فرض منصبی ادا کریں ملک کی تاریخ مسخ نہ کریں، یہ پاکستان برصغیر کے تمام مسلمانوں کی کوششوں سے معرض وجود میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:قیام پاکستان میں علما کا کردار:مفتی منیب کا فواد چوہدری کو جواب

فواد چودھری نےایک اورٹویٹ میں کہاکہ کفایت شعاری مہم کےبعد پارلیمنٹیرینز اور وزرا کی تنخواہیں بہت کم ہوچکی ہیں اورانٹرٹینمنٹ الاؤنسزمکمل ختم ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں