طیاروں کی کمی اور تکنیکی خرابیاں، 36 پروازیں متاثر

طیاروں کی کمی اور تکنیکی خرابیاں، 36 پروازیں متاثر

فوٹو: فائل


لاہور: علامہ اقبال ائر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور تکنیکی خرابیوں کے باعث 36 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ سے متاثر ہونے والی پروازوں میں 26 منسوخ اور 10 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 652، ائر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 416، ائربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401، سرین ائر کی کوئٹہ جانے والی پرواز 543، چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038، چائنہ ائر کی گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037 جبکہ تاشقند جانے والی پرواز 463 شامل ہیں۔

پی آٸی اے کی پیرس جانے والی پرواز 719، پی آٸی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683، سرین اٸر کی کراچی جانے والی پرواز 523، پی آٸی اے کی کراچی جانے والی پرواز 798، تاشقند جانے والی ازبک اٸر کی پرواز 464 اور ملنڈو اٸر کوالمپور جانے والی پرواز 132 بھی منسوخ ہو گئیں۔

اسی طرح ملنڈو اٸر کی کوالمپور سے آنے والی پرواز 131، پی آٸی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307، اٸر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405، تھاٸی اٸر کی بنکاک جانے والی پرواز346، تھاٸی اٸر کی بنکاک سے آنے والی پرواز 345 جبکہ پی آٸی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 منسوخ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے نے آٹھ طیارے گراؤنڈ کردیئے

لاہور ائرپورٹ کی صورتحال کے باعث منسوخ ہونے والی دیگر پروازوں میں اٸر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404، اٸر بلیو کی دبٸی سے آنے والی پرواز 417، سرین اٸر کی کوٸٹہ سے آنے والی پرواز 542، اٸر بلیوکی کراچی سے آنے والی پرواز 402، تاشقند سے آنے والی پرواز 461، پی آٸی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 651 اور سرین اٸر کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 شامل ہیں۔

علامہ اقبال ائرپورٹ پر تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں پی آٸی اے کی اسلام اباد سے آنے والی پرواز 385 چار گھنٹے سے زاٸد جبکہ اٸر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 پچس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

دمام سے آنے والی پرواز 157 پچیس منٹ کی تاخیر اور سعودی اٸر کی ریاض جانے والی پرواز 739 چالیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

امان اٸر کی مسقط جانے والی پرواز 342 پچیس منٹ تاخیر، پی آٸی اے کی جدہ جانے والی پرواز759 بیس منٹ تاخیر جبکہ قطر اٸر ویز کی دوہا جانے والی پرواز 629 چالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں، ایمرٹس اٸر کی دبٸی جانے والی پرواز 625 پنتالیس منٹ تاخیر، ترکش اٸر کی استنبول جانے والی پرواز 715 تیس منٹ تاخیر، اتحاد اٸر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 پنتیس منٹ تاخیر جبکہ دمام جانے والی پرواز 884 بیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔


متعلقہ خبریں