ثنا میر :مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر



پاکستان کرکٹ کے لئے ایک اور اعزاز سامنے آیا ہے۔ اس بار پاکستان کی  ویمن ٹیم کی اہم کھلاڑی ثنا میر مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر بن گئی ہیں۔ثنا میر مزید ایک وکٹ لے کر نمبر ون اسپنر اور دنیا کی تیسری سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن جائیں گی ۔

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اسپنر ثنا میردنیا کی کامیاب ترین اسپنر بننے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ثنا میر مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر بن گئی ہیں۔

تیسرے ون ڈے میں مزید ایک وکٹ حاصل کرکے وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی پہلی اسپنر اور دنیا کی تیسری سب سے زیادہ آؤٹ کرنے والی باؤلر بن جائیں گی ۔

ثنا میر کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی تعداد مشترکہ طور پر146 ہے۔ مزید ایک وکٹ حاصل کرکےثناء میر نمبر ون اسپنر بنے کے ساتھ ساتھ بھارتی باؤلر گواسومی اور آسٹریلوی باؤلرفٹز پیٹرک کے بعدسب سے زیادہ  آؤٹ کرنے والی دنیا کی تیسری باؤلر بن سکتی ہیں۔

ثنا میر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک وکٹ حاصل کر پائیں۔

جنوبی افریقہ نے میچ 8 وکٹ سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی گیند باز ثنا میر کی چار وکٹوں کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کو 63 رنز پر ڈھیر کردیا اور صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ سیریز کا تیسرا 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی، دوسرا 18 مئی، تیسرا 19 مئی، چوتھا 22 مئی اور پانچواں میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی کپتان بسمہ معروف ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثنا میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو، ندا ڈار، اومیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے:ثنا میر کی چار وکٹیں، جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست


متعلقہ خبریں