امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

فوٹو: فائل


لاس اینجلس: معروف امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن کے گھر چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی۔

معروف امریکی اداکارہ نے اپنے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے اپنے 6 کروڑ فالورز کو بتایا کہ اُن کے گھر آنے والا نیا مہمان بالکل صحت مند ہے۔


کم کارڈیشیئن اور ان کے میوزیشن شوہر کینے ویسٹ کے اس سے قبل تین بچے موجود ہیں جن میں گزشتہ سال 2018 کو سوروگیٹ کے ذریعے پیدا ہونے والی لڑکی شکاگو، تین سالہ بیٹا سینٹ اور 5 سالہ بیٹی نارتھ شامل ہیں۔

امریکی اداکارہ اور ان کے شوہر نے نئے آنے والے مہمان کا ابھی تک نام نہیں رکھا ہے۔

کم کارڈیشیئن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کی کوک سے بچے کی پیدائش کو رسک قرار دیا تھا جب ان کا بیٹا سینٹ پیدا ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے سوروگیٹ کے ذریعے بچے کی پیدائش کا فیصلہ کیا۔

2011 میں کم کارڈیشیئن نے امریکا کے معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی کرس ہم فری سے شادی کی تھی جو صرف 72 دن چل سکی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ کم کردیشن نے 2012 میں گریمی ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار کینے ویسٹ سے دوستی کر لی تھی جو بعد میں شادی کے بندھن میں بند گئے۔

کم کارڈیشیئن ’’کیپنگ ود کارڈیشئن‘‘ نامی ٹی وی شو میں پہلی بار جلوہ گر ہوئی تھیں اور بہت جلد شہرت کی بلندوں پر پہنچ گئیں۔ ان کی شہرت کے پیش نظر میک اپ، ملبوسات، خوشبواور سامان آرائش بنانے والی کمپنیوں نے اپنی بہت سی مصنوعات ان کے نام سے منسوب کر دیں۔


متعلقہ خبریں