قبائلی اضلاع میں انتخابات،مخصوص نشستوں پرکاغذات جمع کرنے کا آخری دن

افغان اور مسلمان کا فرض ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں، افغان ظالبان|humnews.pk

خیبرپختونخوا کےقبائلی اضلاع میں پہلی بارصوبائی اسمبلی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔مخصوص نشستوں پرکاغذات جمع کرنے کا آج آخری دن ہے۔

الیکشن کمشن خیبرپختونخوا کے مطابق خواتین اورمخصوص نشستوں کے لئے ترجیحی فہرست جمع کرنے کی آج اخری تاریخ ہے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے چالیس سے زائد خواتین اوراقلیتی امیدواروں نے فارم حاصل کرلیے  ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ نے ( جے یو آئی ف) کی دس خواتین نے اب تک فارم جمع کرادیے ہیں۔

جنرل نشستوں کے امیدوار متعلقہ قبائلی اضلاع کے ریٹرننگ آفیسرز (آراوز) کے دفاتر میں درخواستیں جمع کرا  رہے ہیں

سات قبائلی اضلاع کی سولہ صوبائی نشستوں کے لئے انتخابات دوجولائی کو منعقد ہوں گے۔

امیدواروں کے ناموں کی فہرست12 مئی کو جاری کی جائے گی۔

امیدواروں کے کاغزات کی جانچ پڑتال 18مئی تک ہو گی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر 22مئی تک  اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ۔اپیلٹ ٹربیونل 27مئی تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 28مئی کو جاری ہوگی اورامیدوار اپنے کاغذات29مئی تک واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 30مئی کو جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:سابقہ فاٹا کی 16صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات 2جولائی کوہونگے

 قبائلی اضلاع: صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابی سرگرمیاں

ان انتخابات میں 28 لاکھ سے زائد قبائلی اضلاع کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


متعلقہ خبریں