پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا

قومی اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آج روانہ ہو گا

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا۔

باسط علی کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا معاہدہ 5 مئی تک کا تھا۔ جس کی مدت پوری ہونے کے بعد اس معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی جبکہ پی سی بی اگلے ماہ نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا انتخاب کرے گا۔

باسط علی کے علاوہ فرخ زمان، عامر نذیر، علی ضیا اور ثنااللہ بلوچ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں پی سی بی کے پانچ ارکان نے ایم ڈی کی تعیناتی مسترد کردی

انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کا معاہدہ 25 اپریل تک تھا لیکن ان کے اراکین کے معاہدوں میں جولائی کے وسط تک توسیع کردی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بغاوت جاری ہے۔ پی سی بی کے 5 ارکان کی جانب سے گزشتہ ماہ ایم ڈی وسیم خان کی تعیناتی کو مسترد کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد پی سی بی نے نعمان بٹ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بطور گورننگ بورڈ ممبر معطل کر دیا تھا۔ نعمان بٹ پر حساس دستاویزات میڈیا سے شیئر کرنے کا الزام تھا۔

سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ہونے والی بغاوت کو جگ ہنسائی کا سبب قرار دیا تھا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کوئی کسی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے۔ رفارمز ڈومیسٹک کرکٹ کا شروع ہونے والا سلسلہ انجام تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں