سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہی روز میں 1300 روپے اوپر چلی گئی ہے۔ سونے کی دس گرام قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 1300 اضافے کے بعد 70ہزار5 سو روپے رہی۔

ہفتے کے روز کاروبار کے اختتام پر 10گرام سونےکی قیمت 60 ہزار4 سو42روپے رہی۔ رواں ہفتے سونے کی قیمتیں کم سے کم تین بار اوپر گئی ہیں۔

جمعرات کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 کا اضافہ ہواتھا اور دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے اضافے سے 58300 تھی۔ رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں کم سے کم 1800 کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں سونے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 72 ہزار 200 روپے رہی ہے جو کہ مئی 2019 میں ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں