حکومت کا نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان (نیپ) پر عمل در آمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت اور جیش محمد کی ذیلی تنظیموں پر پابندی عائد کردی۔

مندرجہ ذیل تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    • الانفال ٹرسٹ لاہور
    • ادارہ خدمت خلق لاہور
    • الدعوت الارشاد
    • الحمد ٹر سٹ لاہور فیصل آباد
    • الفضل فاونڈیشن/ٹرسٹ لاہور
    • موسک اینڈ ویلفیر ٹرسٹ لاہو ر
    • المدینہ فاونڈیشن لاہور
    • معازبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور
    • الایثار فاونڈیشن لاہور
    • الرحمت ٹرسٹ اورگنیازیشن بہاولپور
    • الفرقان ٹرسٹ کراچی

رواں سال مارچ میں حکومت نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر باقاعدہ پابندی عائد کی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری فہرست میں 70 ایسی تنظیمیں شامل تھیں جنھیں کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

ان تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، لشکر طیبہ، تحریک جعفریہ پاکستان ،تحریک اسلامی اور القاعدہ سمیت دیگر تنظیمیں شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: وزارت داخلہ:کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو حفاظتی تحویل میں بھی لیا تھا۔

وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا بیان سامنے آیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملکی مفاد میں ہے جبکہ خطے میں کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔

28 مارچ کو ہونے والے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی دہشت گرد گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، قانون نافد کرنے والے اداروں نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور اسی قربانی کی بدولت ہم نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔


متعلقہ خبریں